قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات کا چھٹا دور اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ افغان طالبان کے ایک سیاسی ترجمان سہیل شاہین کے مطابق یہ مذاکرات ’مثبت اور تعمیری‘ رہے۔
طالبان کی جانب سے اس پیش رفت کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب گزشتہ روز ہی طالبان نے کابل میں امریکی امداد سے چلنے والی ایک غیرسرکاری تنظیم کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔ مذاکرات میں اس بات پر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا کہ غیرملکی افواج کا افغانستان سے مکمل انخلاء کب ہو گا۔
امریکا کی جانب سے اس بات چیت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔












