امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں وینزویلا کے بحران پر گفتگو کریں گے۔

پومپیو نے گزشتہ ہفتے ہی فن لینڈ میں اسی موضوع پر اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی تھی۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق پومپیو پیر کے دن سوچی میں پوٹن کے ساتھ ملاقات میں وینزویلا کے سیاسی بحران پر بات چیت کریں گے۔ پومپیو اور لاوروف نے اپنی ملاقات میں وینزویلا کے حالات کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY