سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار اراضی منتقلی معاملے پر از خود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاوہ اٹارنی جنرل، دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحقیقات کیلئے حسین اصغر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا رکھا ہے۔












