القطیف میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد مفرور مطلوب افراد ہلاک

0
634

سعودی عرب کے مشرقی صوبہ القطیف میں واقع قصبے طاروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد مطلوب مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ کے ایک نمایندے نے سعودی سکیورٹی فورسز کے حوالے سے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز نے 21 اپریل کو دارالحکومت الریاض سے250 کلومیٹر شمال میں واقع صوبہ الزلفی میں ایک تفتیشی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا اور ان کی بروقت جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور دہشت گردہلاک ہوگئے تھے ۔ انھوں نے نظامتِ عامہ برائے تفتیش جرائم پر مشین گنوں ، بموں اور آتش گیر مواد سے حملے کی کوشش کی تھی۔

سعودی عرب کی اسٹیٹ سکیورٹی کی پریذیڈینسی نے ایک روز بعد کہا تھا کہ صوبہ الزلفی میں تفتیش جرائم کے مرکز پر حملہ آور ہونے والے چاروں دہشت گرد سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ارکان تھے۔ادارے نےان چاروں کے مکمل نا م اور قومی شناختی کارڈ نمبر جاری کیے تھے۔ ان میں سے ایک حملہ آور نے الزلفی کے علاقے الریان میں ایک جگہ کرائے پر لے رکھی تھی اور یہ گروپ اس کو دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کرتا رہا تھا۔

اس سے پہلے 8 اپریل کو سعودی سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبے میں ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کے نام جاری کیے تھے ۔ یہ دونوں دہشت گرد ماضی میں القطیف میں دہشت گرد ی کے حملوں میں ملوّث رہے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY