لاہور ہائیکورٹ نے پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا ، وزارت داخلہ کو اگلی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ترک اساتذہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ وزارت داخلہ نے پاک ترک فائونڈیشن کے ترک اساتذہ کی ملک بدری کا حکم جاری کیا ہے ۔ درخواست میں یہ انکشاف کیا گیا کہ ملک بدری سے پاک ترک فائونڈیشن کے سکولوں میں 11 ہزار طلبہ متاثر ہونگے ، جبکہ یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ طلباء سے تعلیم کا حق چھیننا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی پاک ترک فائونڈیشن کے سکولوں کی بندش کو روکا جائے اور ترک اساتذہ کی پاکستان بدری کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں ، جس پر ہائیکورٹ نے 103 اساتذہ کی ملک بدری کے احکامات روک کر وزارت داخلہ کو مزید سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔ درخواست پر مزید سماعت 17 جنوری کو ہوگی

SHARE

LEAVE A REPLY