جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو کی 17 مئی کو نیب میں دوبارہ طلبی

0
941

قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے ذیلی مقدمے پارک لین کیس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو طلب کر لیا۔

نیب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی کی تفتیش کار ٹیم بلاول بھٹو زرداری سے پارک لین کمپنی کیس میں تفتیش کرے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو مقدمے میں دیئے گئے سوالنامے کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY