جرمن معیشت سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بہتری کی جانب لوٹ آئی ہے۔ جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 0.4 فیصد کی نمو دیکھی گئی۔
سال 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران جرمن معیشت میں 0.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ دفتر شماریات کے مطابق معیشت میں یہ مثبت رجحان تعمیراتی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا۔
اس کے علاوہ عام صارفین کا خریداری کی طرف رجحان میں اضافہ بھی اس نمو کی وجہ بنا۔












