پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی، آئی ایم ایف

0
1101

آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا، پاکستان کیلئے قرضوں کا دباؤ کم ہوگا اور اقتصادی ترقی بڑھے گی۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس نے صحافیوں کو آن لائن بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو مکمل ہوئے جس کے تحت پاکستانی حکام کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی ہے۔

جیری رائس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سماجی شعبوں کیلئے اخراجات بڑھیں گے، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی بہتری ممکن ہو گی ان اقدامات کے ذریعے پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY