برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار بریگزٹ معاملے پر تقسیم کا شکار ہیں۔ وزیراعظم ٹیریزا مے کے بعد وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے خواہش مندوں میں سے کچھ تو یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے الگ ہونے کے حق میں ہیں جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ ایسی صورت میں برطانیہ کو سیاسی اور اقتصادی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔
وزیراعظم مے کی قدامت پسند جماعت کو حالیہ یورپی انتخابات میں شدید دھچکا پہنچا ہے اور اس کی پوزیشن پانچویں رہی ہے۔ ان انتخابات کے بعد بعض قدامت پسند رہنماؤں بہ شمول بورس جانسن اور ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے کسی معاہدے کے بغیر ہی نکل جائے۔












