ايران کے سپريم ليڈر آيت اللہ خامنہ ای نے مشرق وسطی کے ليے امريکی منصوبے کو کڑی تنقيد کا نشانہ بنايا ہے۔ انہوں نے بدھ کو جاری کردہ اپنے بيان ميں اسے ’مسلم دنيا سے بغاوت‘ کے مساوی قرار ديا ہے۔

خامنہ ای نے خليجی ملکوں پر زور ديا کہ وہ اس منصوبے کی حمايت نہ کريں۔ واشنگٹن حکومت اس ماہ بحرين ميں ہونے والی ايک کانفرنس ميں مشرق وسطی کے ديرينہ مسئلے کے حل کے ليےایک ایسا دستاویز پیش والی ہے، جسے وہ ’اس صدی کی ڈيل‘ کہہ رہی ہے۔ خامنہ ای نے ٹیلی وژن پر نشر کردہ اپنی تقرير ميں کہا کہ يہ منصوبہ فلسطينی عوام کے مفاد ميں نہيں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY