وزیراعظم عمران خان کا مودی کو خط، ایک بار پھر ملکر کام کرنیکی دعوت

0
724

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کا احترام کرنے سے خطہ ترقی کرے گا۔ مذاکرات کے ذریعے عوام کو غربت اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے مشترکہ طور پر خطہ میں امن و استحکام ضروری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY