سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، جسٹس فائز عیسیٰ کیس سنیں گے

0
657

سپریم کورٹ میں مبینہ امریکی سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر 22 فروری کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی جس پر سائفر تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔
ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔

ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے رجسڑار کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY