امریکی اور افغان سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ انتہا پسند گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے شمال مغربی افغانستان میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر لیا ہے۔
افغانستان میں تعینات ایک اعلیٰ امریکی عسکری اہلکار نے پیر کے دن نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں کابل میں ہوئے حملوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ افغانستان میں پناہ لینے والے یہ جہادی اب یورپ اور امریکا کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔
شام اور عراق میں شکست کے بعد یہ شدت پسند دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں اور شورش زدہ افغانستان ان کے لیے ایک محفوظ ٹھکانہ ہو سکتا ہے۔












