چین کے خصوصی اختیارات کے حامل انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی سٹی حکومت کی خاتون چیف ایگزیکٹو نے اُس قانون سازی کے عمل کو معطل کر دیا ہے، جس کے نفاد کے بعد کسی بھی مشتبہ شخص کو چین کے حوالے کرنا ممکن ہو سکتا تھا۔

چین نواز شہری حکومت کی انتظامی سربراہ کیری لیم نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ اس پیش رفت کی وجہ ہانگ کانگ کے شہریوں کا مسلسل پرزور احتجاج اور سٹی اسمبلی میں چین نواز اراکین کی حمایت میں کمی کا واقع ہونا قرار دیا گیا ہے۔

اس بل کی مخالفت میں ایک انتہائی بڑے مظاہرے کی منصوبہ بندی کل اتوار کے روز کی گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا ملین مارچ معمول کے مطابق ہو گا۔ اس قانون سازی کے خلاف ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی دنوں سے عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY