محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال ۲۰۲۱کا آخری مکمل سورج گرہن چار دسمبر کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY