پنجاب رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے خواتین سمیت دہشت گردوں کے 2 سہولت کار گروہ پکڑ لئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بنیاد سر چ آپریشن کیا، اس دوران خواتین سمیت دہشت گردوں کے دو سہولت کارگروہ پکڑے گئے، گروہ کے قبضے سے بڑی تعداد میں خود کاراسلحہ گولہ بارود اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونی فارم بھی برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سہولت کار گینگ کے ارکان پنجاب اور سندھ کے اہم شہروں میں دہشت گردی کی کارروائی کے لئے اسلحہ اور بارود ترسیل کرتے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY