آمدن سے زائد اثاثہ جات، اسحاق ڈار پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

0
814

اسحاق ڈار آج اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آج کڑی آزمائش، آمدن سے زائد اثاثوں کے کھلیں گے 23 والیم، احتساب عدالت میں لگے گی فرد جرم، اسحاق ڈار آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوں گے۔ حاضری یقینی بنانے کیلئے گزشتہ سماعت پر اسحاق ڈار کو 50 لاکھ روپے کے مزید مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ نیب نے وزیر خزانہ کے خلاف 23 جلدوں پر مشتمل دستاویزات گزشتہ سماعت پر عدالت میں جمع کرائی تھیں، جن کی کاپیاں ملزم کو فراہم کر دی گئیں تھیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرد جرم کے بعد استغاثہ گواہ اور شواہد پیش کرے گا، سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری رہنے کا بھی امکان ہے

SHARE

LEAVE A REPLY