وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے احتجاج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا، حکومتی ترجمانوں کو ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن احتجاج کے بعد صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ زیر غور آیا۔
اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، کرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنارہے ہیں۔
وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں، ہم معاشی بحران سے نکل آئے ہیں،اشیائے ضرورت میں ہر ممکن ریلیف دے رہے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نمبر گیم سے بھی آگاہی دی گئی۔













