افغانستان ميں صدر اشرف غنی کے دفتر سے اتوار کو جاری کردہ ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ ملک ميں قيام امن اسی صورت میں ممکن ہے، جب طالبان جنگجو اپنے حملے ترک کردیں اور کابل حکومت کے نمائندوں سے براہ راست بات چيت کريں۔
صدارتی دفتر کے اس بيان ميں امريکا اور ديگر اتحاديوں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی ذکر کیا گيا ہے۔ افغانستان ميں اس ماہ کی اٹھائيس تاريخ کو صدارتی اليکشن ہونا ہے اور بيان ميں کہا گيا ہے کہ ان انتخابات کا مقررہ وقت پر انعقاد حکومت کی اہم ترجيح ہے۔












