ايران ميں قيد برطانوی و ايرانی شہريت کی حامل خاتون نازنين زغاری ريٹکلف نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ لندن میں ان کے خاوند کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کی اہلیہ نے جیل سے انہیں فون پر بتائی۔
نازنين زغاری ريٹکلف، دو ہزار سولہ سے جاسوسی کے الزامات کے تحت قید ہیں۔ ایران کے حکام کا ان پر الزام تھا کہ وہ صحافتی ٹريننگ کے ايک پروگرام کی آڑ ميں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں ميں تھيں۔ برطانوی حکومت نازنين کی رہائی کے ليے سفارتی کوششيں جاری رکھے ہوئے ہے۔











