اگرجوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی: شیخ وقاص اکرم

0
606

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ  ہم تحریری مطالبات پیش کر دیں گے،  اگرجوڈیشل کمیشن پر نہیں مانیں گے تو آخری نشست ہوگی۔

اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں یقین ہے ہمارے لوگ بےگناہ ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کا آج کا میسیج مجھ تک پہنچ گیا ہے، چند لوگوں نے میرے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق ڈسکس کرلیں، اگر 31 جنوری سے پہلے جوڈیشل کمیشن کا اعلان ہو جائے گا تو چوتھی نشست تک جاسکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY