نغمانہ کنول شیخ بانی و صدر خزینہ شعر و ادب نے پاک برٹش آرٹس کے اشتراک سے اپنی رہائش گاہ پر خوبصورت محفل مشاعرہ منعقد کروایا اور خوب داد وصول کی ۔نغمانہ کنول شیخ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ علم و ادب کے فروغ کے لیئے بے انتہا کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جسکی بنا پر انہیں اندورن و بیرون ممالک میں بھی سراہا جاتا ہے ۔انکی علم و ادب سے محبت کا ثبوت انکی ریاہش گاہ پر خوبصورت محفل مشاعرہ اور پر لطف عشائیہ رہا۔ جس میں نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان سے محمد عطا اللہ کمشنر مظفر آباد سویڈن سے سائیں رحمت علی نے خصوصی شرکت کی ۔محفل کی نظامتمیزبان شاعرہ نغمانہ جی کے ساتھ ساتھ شاعر ڈاکٹر عبدالشکور اور شاعر مخدوم امجد شاہ صاحب نے کی۔
مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکا شرف شاعر شارق خان صاحب نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت محترمہ بشرہ ناز کو حاصل ہوئی ۔
شرکاء محفل میں بریڈ فورڈ سے اشتیاق میر تسنیم حسن،سمعیہ ناز،گلاسگو سے خزینہ شعر و ادب سکاٹ لینڈ کے سرپرست محمد اظہر، اولڈہم کے صابر رضا،اور مانچسٹر سےاحمر رضوی، ڈاکٹر یونس امین، سید ضمیر، پامیلا ملک ،شاہین بٹ، احمد نظامی، فائقہ گل ، ناھید کیانی اور مقدسہ بانو نے محفل مشاعرہ کو اپنی شاعری سے محفل کی رونق کو دو بالا کیا۔
قابل ذکر مہمان گرامی محبوب الہی بٹ،مس ٹینا،شبنم مرزا ،خوشیوں مغل ،بیگم ضمیر ،جگتار سنگھ شیری اور خزینہ شعر و ادب کے جنرل سیکرٹری شہزاد علی مرزا نے خوب داد دی ۔

محفل مشاعرہ کے بعد خزینہ شعر و ادب کے چیرمین شیخ امتیاز اقبال نے ممبران خزینہ شعر و ادب ،پاکستان سے محمد عطا اللہ اور سویڈن کے سائیں رحمت علی کو تعارفی اسناد پیش کیں اور محمد حسنین کو خزینہ شعر و ادب یوتھ کی صدارت کا اعلان کیا گیا۔محفل کا اختتام کیک اور چائے کے ساتھ ہوا۔اور اختتامی و دعائیہ کلمات کے ساتھ میزبان گھر کے افراد بلخصوص جنید شیخ،ارم شیخ ،رابعہ اور قاسم شیخ کا بے حد شکریہ ادا کیا گیا۔بعد از مہمان شعراء کو پھولوں اور تحائف کے ساتھ رخصت کیا۔گیا۔
مقدسہ بانو













