پریس پریس کلب آف پاکستان یو کے نے بین المذاہب ہم آہنگی کی شمع کو روش کیاکلب آف پاکستان یو کے کی جانب سے مانچسٹر میں عید اور ایسٹر کی خوشیوں کو ایک ساتھ بانٹا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی میئر آف ٹریفڈ کونسلر رابٹ چلٹن، اور پاکستان قونصلیٹ کی کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محترمہ فضہ نیازی نے رونق کو دوبالا کیا۔
کرسی صدارت سیمسن جاوید اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض مقدسہ بانو اور میاں محمد اعظم نے انجام دیئے ۔محترم غلام رسول شہزاد نے خطبہ استقبالیہ میں خوبصورت انداز میں سورہ مریم کی تفسیر بیان اور مسیحئ بہنوں اور بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک باد دی ۔مئیر رابٹ چلٹن نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہرہ قول دوہرایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہیں اور اسلام میں بھائی چارہ کی عمدہ مثال قائم کی گئی اور برابری کے حقوق ،عزت نفس کی پاسداری کر کے ہم مظبوط اور متحد ہو سکتے

ہیںمئیر نے پریس کلب کی اس متحد ہ کوشش عید اور ایسٹر کو خوش آئند کہا۔پادری فلک شئیر نے حاضرین محفل کو ایسٹر کئ اہمیت پر اپنا بیاں دیا اور خواہش کی کہ جسطرح کریسمس پر مسرت اور مبارک باد کا،سلسلہ ہوتا،ہے اسی طرح میلاد النبی کو بھی ہر طبقہ کو پر جوش اور مسرت سے مل کر منانا چاہیئے ۔
محترمہ فضہ نیازی نے بھی پریس کلب آف پاکستان یو کے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کے دیگر تنظیموں کو بھی ایسے متحد ہو کر پاکستانی کمیونٹی کو آگے لانا چائیے

محترمہ نے محبوب الہی بٹ کو انکی کتاب آخری پتھر کی رونمائی کی مبارک باد پیش لیاقت علی عہد صاحب نے اپنے خوبصورت انداز میں اپنی شاعری کے ذریعے محب وطن ہو نے اور محبت اور امن کا پیغام دیا۔۔تقریب کے صدر سیمسن جاوید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بٹ صاحب کی کتاب آخری پتھر پر مقالہ پیش کیا جبکہ سہیل حیدر سہوترا نے بھی کتاب کے سرورق پر اپنی آراء سے نوازہ۔پریس کلب کی جانب سے عمدہ عشائیہ اور استاد صفدر صاحب کی جانب سے خوبصورت کیک سے مہمانوں کی تواضع کی گئی
تقریب کے اختتام پر محبوب الہی بٹ صاحب کی سچی کہانیوں پر مبنی کتاب آخری پتھر کی رونمائی کی گئ اور انہیں پھولوں اور کامیابی کی دعاوں سے نواز گیا۔موسیقی کے استاد ملک منظور کی زیر گناہ خوبصورت محفل موسیقی ہوئی اور محبوب الہی بٹ، تنویر ملک،شمشاد گل،انور شاد،الفرڈ ڈینیل نے نغمہ رسائی کر کے خوب داد حاصل کی ۔
مقدسہ بانو












