متحدہ عرب امارات نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں خاتمے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ اس خلیجی ریاست کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کے مطابق خلیج کا بحران اجتماعی توجہ کا طالب ہے اور سیاسی مکالمت و مذاکرات سے ہی تناؤ کی فضا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی آوازیں خطے میں پائیدار امن کے لیے اہم ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ ہفتہ بائیس جون کو ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے تہران میں قائم سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے ڈرون طیارے کے لیے اماراتی سرزمین استعمال کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY