پیٹرن انچیف استحکام پاکستان جہانگیر ترین نے نئے سال 2024ء کی آمد پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں آئی پی پی سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ دعا ہے 2024ء عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کا سال ہو، آئی پی پی 2024ء میں خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا، ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔












