سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو چھاپے مارنے اور ریکارڈ قبضے میں لینے کا اختیار مل گیا۔
وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی کے ’’سیز اینڈ سرچ‘‘ رولز 2019 کی منظوری دے دی۔
ایکٹ کے تحت افسران کو وفاقی، صوبائی سطح پر چھاپے مارنے کا اختیار ہوگا، دستاویزات، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لینے کا بھی اختیار ہوگا۔
ایس ای سی پی افسران کو کسی بھی عمارت یا دفتر میں داخل ہونے کا اختیار ہو گا۔
افسران ٹھوس شواہد پر دیوار، کھڑکی اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ سکیں گے۔
ایس ای سی پی افسران تمام ریکارڈ کو تفتیش کے لیے قبضے میں لے سکتے ہیں












