پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل ہوگئے۔ وہ 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شعیب ملک نے آج 3 دسمبر کو قومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور اہم سنگ میل عبور کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY