ايران کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ نہيں چاہتا۔ يہ بات ايرانی فوج کے سربراہ ميجر جنرل عبد الرحيم موسوی نے ملک کی نيم سرکاری نيوز ايجنسی مہر سے بات چيت کے دوران کہی ہے۔
ملکی ٹيلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے اپنے ایک خطاب ميں ايرانی وزير دفاع امير حاتمی نے کہا ہے کہ ايران کے آئل ٹينکر کو تحويل ميں رکھنے کا برطانوی اقدام ’دھمکی آميز اور غلط‘ تھا۔
انہوں نے يہ بھی کہا کہ ايران کی جانب سے گزشتہ ماہ امريکی ڈرون گرائے جانے سے واشنگٹن کو يہ پيغام ديا گيا ہے کہ ايران اپنی سرحدوں کی حفاظت کرے گا۔ ان دنوں ايران اور امريکا کے مابين شديد کشيدگی جاری ہے۔












