اسلام اور حقوق العباد (سخاوت اوربخیلی) 70۔۔۔شمس جیلانی

0
1226

گزشتہ ہفتہ ہم سخاوت اوربخیلی پر بات کر رہے تھے جوکہ جاری تھی اب ہم آگے بڑھتے ہیں۔ آپ نے پچھلے کالم کواگر پڑھا ہے تویہ حقیقت واضح ہوگئی ہوگی کہ ہر معاشرے میں سخاوت باعث فخر رہی اور بخیلی باعث ذلت اور عبرت اسی لیئے سخی تو تاریخ میں بے انتہا گذرے اور وہ سراہے بھی گئے ہیں جبکہ بخیل صرف ایک ہی مشہور ہوا کیونکہ اس کی سزا کو بجائے کے لیے موخر کرنے کہ اسے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ناقابل تقلید قرار دیا اور اس کو سزا یہیں دینا ضروری سمجھا اور اسے زمین میں دھنسا کر اس طرح سزا دی کہ اس کا کل خزانہ اور شاندار محل زمین میں سب کچھ اسی کے ساتھ دھنسا دیا تاکہ لوگ عبرت پکڑیں اور ارتکاز دو لت کو ایک گھنؤنا فعل جا نیں کیونکہ یہ فعل انسانیت کا قاتل ہے۔ ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ سخاوت اللہ کو پسند ہے کہ دوسروں کے کام آتی ہے اور اسی لیے سخی کو وہ بلند ی عطا کرتی ہے۔ فرشتے اس کے لیے دعا کر تے ہیں۔ اللہ اس لیئے بھی خوش رہتا ہے کہ حدیث میں مخلوق اللہ کا کنبہ کہا گیا ہے لہذا جو چیزبھی مخلوق کو فائدہ پہنچاتی ہے ا س کو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے حیات ِجا وداں عطا کرنے کی قرآن میں ضمانت دی ہوئی ہے یہ فرماکر جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ “ جو چیز انسانوں کو فائیدہ پہنچا تی ہے وہ قیامت تک قائم رہے گی؟ اس لیئے وہ باعث رحمت اور برکت ہے؟ آجکل آپ دیکھیں گے کہ اکثر لوگ آپ کو یہ کہتے ہوئے ملیں گے کہ دنیا سے برکت اٹھ گئی ہے۔آخر یہ برکت ہے کیا! کبھی سوچا آپنے اور سوچتے بھی کیسے؟ کیوں کہ اب وہ کہیں نظر ہی نہیں آتی ہے جبکہ اس کا ذکر بے انتہا ہوتا ہے اور ہر محفل میں ہو تا ہے؟
کیونکہ وہ تو صرف اپنے آپ پر دوسروں کو ترجیح دینے سے پیدا ہوتی ہے جس سے قلب کو سکون ملتا ہے اور یوں سمجھ لیں کہ یہ قلب کی غذا ہے۔ جس طرح جسم بغیرکچھ کھائے زندہ نہیں رہ سکتا اسی طرح قلب بھی بغیر اپنی روحانی غذا یعنی نیکی کئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا؟ ہم جسم کی غذا کا تو بے انتہا خیال رکھتے ہیں لیکن روح کی غذا کا بالکل بھی نہیں رکھتے؟ نتیجہ یہ ہوتا ہے جب قلب کووہ غذا نہیں ملتی، تو اس میں لالچ غالب آجاتا ہے حسدآجاتا ہے بخیلی آجاتی ہے۔پھر حالت یہ ہوجاتی ہے۔ کہ ایک دفعہ کا پہنا ہو کپڑا جس پر لاکھوں روپیہ خرچ ہوتا ہے کیونکہ اسے دوبارہ پہننا بیگمات اور صاحب کی شان کے خلاف ہے لہذا اس کے باوجود اسے کسی غریب کے بچے کو دینے کے بجا ئے وارڈ روب میں سجا دیا جاتا ہے تاکہ ہم چشموں کو دکھا ئیں اور ان پر رعب ڈالیں ۔ کیونکہ ہم میں جذبہ صلہ رحمی موجود ہی نہیں ہے۔ حمیت بھ موجود نہیں یہ اس قوم کے افراد کی حالت ہے جوکہ اپنی اس سخاوت کے لیے مشہور تھی کہ بچے بھوکے رہ جاتے تھے خود بھوکے رہ لیتے مگر فقیر کو بھوکا نہیں جانے دیتے تھے، مہمان کو بھوکا نہیں سونے نہیں دیتے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مشہور واقعہ ہے کہ وہ اور انکا پورا گھرانہ پہ در پہ تین دن روزہ سے رہے اس لیے کہ افطار سے چند لمحہ پہلے ایک سائل دروازہ پر آجاتا تھا اور وہ کھانا اس کو دیدیتے تھے۔ جس کی تعریف اللہ تعالیٰ نے قر آن میں خود فرما ئی ہے۔ حکمرانوں کا یہ حال تھا کہ خلیفہ وقت نے اس لیئے اچھا کھانا ترک کردیا،کہ ملک میں قحط تھا عوام بھوکے تھے۔ جبکہ جو ان کے پیش رو تھے ان کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنے دور کے مالدار ترین افراد میں شمار ہوتے تھے۔ جب آخری وقت آیا تو ام المونین حضرت عائشہؓ صدیقہ سے پوچھا کہ کے میرے آقا (ص)کو کیئے عدد کپڑوں میں کفنا یا گیا تھا؟ ا نہوں بتا یا کے تین چادروں میں۔ یہ سن کر فرمایا ایک جوڑ چادریں میرے پاس ہیں جو کہ دھلی رکھی ہیں، دوسرے یہ ہیں جو میرے تن پر ہیں؟ ایسا کرو کہ ایک چادر نئی لیلو کام چل جا ئے گا؟انہوں ؓ نے پو چھا کہ ہم صاحب حیثیت ہیں پورا کفن ہی نیا کیوں نہ لے لیں؟ فرما یا نہیں نئے کپڑے کی زندہ لوگوں کو زیادہ ضرورت ہے، مردوں کے مقابلے میں؟اس گفتگومیں وہی سبق چھپا ہوا ہے کہ “ جس کے بغیر کام چل سکتا ہے تو اس پر خرچ کرنا اصراف بیجا ہے “ یہ تھیں اس وقت کے بڑے لوگوں کی بڑی باتیں باتیں تھیں؟ جبکہ عوام کا عالم یہ تھا کہ غزوہ احد میں مشک اور پانی پلانے والاایک تھا اور مجاہد سات زخمی حالت میں لبِ دم تھے کہ ہر ایک نے پانی پینے پر اپنے اوپر دوسرے بھائی کو ترجیح دی جب کہ مشک اور پیالہ آخری مجاہد کے پاس پہنچا تو مشک بردار نے دیکھا ووہ انتقال کر چکے ہیں وہ الٹے پاؤں وہاں سے لوٹے تو وہ جس کے پاس بھی پہنچے وہ انتقال فرما چکے تھے۔ یہ ہی وہ کردار تھا جس کو دیکھ کر لوگ مسلمان ہوتے تھے۔ آج اگر کوئی حادثہ ہو جا ئے تو قوم مرنے والوں کی جبیں ٹٹولتی ہے۔ اور پھر کہتی ہے کہ ہم پررحمت کی بارش نہیں ہوتی ہمارے ہاں سے برکت اٹھ گئی ہماری دعا ئیں قبول نہیں ہوتیں۔ کیوں؟ اس کا جواب حضور (ص) نے ایک حدیث میں یہ دیا تھا؟ کہ“ جسکی پرورش حرام کی کمائی پر ہو ئی ہے ،جس کی غذا حرام ہو، جو کپڑے پہنے وہ حرام کی کمائی ہوں اس کی دعا کیسے قبول ہوسکتی ہے؟ اس میں پیغام ہے کہ توبہ کرکے حلال کی طرف آجا ئیے آپ کو سب کچھ پہلے کی طرح ملنے لگے گا جس میں سکون قلب جو اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت وہ بھی شامل ہے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرما ئے (آمین)

SHARE

LEAVE A REPLY