سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سماعت کے لئے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 16 جولائی کو سماعت کرے گا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق و دیگر کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
سپریم کورٹ میں ویڈیو لیکس معاملے پر سماعت کا فیصلہ شہری اشتیاق احمد کی دائر کردہ درخواست پر کیا گیا۔
درخواست گزار نے ویڈیو لیکس معاملے کی آزادانہ جوڈیشل انکوائری کی استدعا کر رکھی ہے۔













