مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں سچائی نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جج کے بیان حلفی میں سچائی ہوتی تو دوران مقدمہ عدالت میں جج نواز شریف کو کنفرنٹ کرتے۔
جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو دوران مقدمہ، عدالت میں نواز شریف کو کنفرنٹ کرتے اور کہتے کہ جواب دیں آپ مجھے کیوں رشوت آفر کر رہے ہیں۔ اعلی عدلیہ کو مطلع کرتے اور جج کو دباؤ میں لانے پر بھری عدالت میں گرفتاری کا حکم صادر فرماتے۔
انہوں نے کہا کہ دوران سماعت جج، نواز شریف کو کہتے کہ جواب دیں، آپ مجھے کیوں رشوت کی پیشکش کر رہے ہیں۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کو مطلع کرتے اور دباؤ میں لانے پر گرفتاری کا حکم دیتے۔
پتہ نہیں کسی کے خلاف سازش اور ظلم کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اللّہ دیکھ رہا ہے اور سب سے بڑی اور کامیاب تدبیر اللّہ ہی کی ہے۔ پوری ریاست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہوئی تھی مگر کس کو عزت دینا ہے اور کس کو ذلت، یہ فیصلے اللّہ کے ہیں۔
2,276 people are talking about this
ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کسی کے خلاف سازش اور ظلم کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور سب سے بڑی اور کامیاب تدبیر اللہ ہی کی ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پوری ریاست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہوئی ہے، کس کو عزت دینا ہے اور کس کو ذلت، یہ فیصلے اللہ کے ہیں۔













