امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات پر وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مضبوط تجارتی تعلقات امریکا اور پاکستان کیلئے فائدے مند ہونگے، جبکہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی اور تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق امریکا جنوبی ایشیا میں امن کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدرٹرمپ جنوبی ایشیا کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کیساتھ مل کام کر رہے ہیں۔













