سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جس نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا انہوں نے باہر بھی ملک کی بدنامی کی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے کوئی شہادت نہیں دی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چالان کی نقول کی کاپیاں ہمیں نہیں دی گئیں، یہ کیس بڑا وقت لے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY