سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن آج بروز بدھ بطور وزیر اعظم اپنی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں۔ وہ خاتون سیاستدان ٹریزا مے کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گے۔
مے بریگزٹ ڈیل منظور نہ کروا سکنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی تھیں۔ حکمران قدامت پسند پارٹی نے منگل کے دن بورس جانسن کو نیا پارٹی رہنما چنا تھا۔ توقع ہے کہ جانسن آج بدھ کی شب اپنی کابینہ کا اعلان کر دیں گے۔ عالمی رہنماؤں نے جانسن کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کرنا شروع کر دیے ہیں۔












