ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روسی ساختہ ایس 400 میزائل نظا م اپریل 2020ء تک آپریشنل ہوجائے گا۔
انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اپریل 2020 تک روسی ساختہ ایس 400 میزائل نظام کام کرناشروع کردےگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ہمیں ایف 35 نہیں دے رہا، وہ اس بارے میں اقدامات کرینگے۔
ترک صدر نے کہا کہ ایف 35 پروگرام سے علیحدگی سمیت کوئی دھمکی یا پابندی ترکی کو سیکورٹی ترجیحات یقینی بنانے سے نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکا ایس 400 میزائل نظام سے متعلق اچھے عمل کا مظاہرہ کرے گا۔











