شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق دمشق حکومت شمال مغربی علاقے پر فضائی حملے بند کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔ شامی اور روسی جنگی طیارے رواں برس اپریل سے یہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی وجہ سے سینکڑوں افراد مارے بھی گئے ہیں۔
مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی نصف شب سے فضا میں جنگی طیاروں کی آوازیں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔ یہ جنگ بندی روس اور ترکی کے بفر زون بنانے پر اتفاق پیدا ہونے کے بعد شروع ہوئی ہے۔












