فلسطینی علاقے غزہ پٹی سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کی زد میں آ کر ایک اسرائیلی شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اسرائیلی میڈیکل سروسز کے مطابق غزہ کی طرف سے آج منگل کی صبح فائر کیا گیا ایک راکٹ اشکیلون کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں گرا۔

اتوار کے روز اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے میں ایک آپریشن کے بعد سے فریقین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ 2014ء کی جنگ کے بعد سے اب تک کی یہ شدید ترین جھڑپیں ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ فلسطینی عسکریت پسندوں کی طرف سے اس دوران درجنوں راکٹ اسرائیل کی طرف فائر کیے گئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY