شاعرہ،ادیبہ اور براڈکاسٹر عبیدہ سید کو لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا انکی تدفین لندن میں رامفورڈ کے قبرستان میں ہو ئی جسمیں انکے اہل خانہ دوستوں اور احباب نے شرکت کی
معروف شاعرہ وادیبہ عبیدہ سید پاکستان ریڈیو سے ایک طویل عرصہ سے منسلک تھیں اپنی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد اپنی دختران کے ہمراہ ہجرت کر کے لندن آ کر آباد ہو گئیں تھیں
مشرق لندن میں ایک طویل عرصہ گزرنے کے بعد ان کا حلقہ احباب خاصہ طویل تھا جو اس وقت قبل ذکر نہیں۔۔۔۔۔عبیددہ سید کافی عرصہ سے فالج کی مرضیہ تھیں اور اپنی
علالت کے باوجود اپنے حلقہ احباب میں ملتی جلتی رہتی تھی ان کے پاس ان کی دختران ان کی خدمت پر مامورتھیں اور ان کی دیکھ بھال کرتی تھیں ۔۔۔
لند ن کے شفاخانہ میں ان کا علاج ہو رہا تھا مگر ان کی صحت دن بددن گرتی جا رہی تھی دو ہفتوں قبل ان پرآخری کا فالج کا حملہ ہوا اور جس وہ بیہوشی کی حالت میں شفاخانہ میں داخل ہوئی مگر ان کو ہوش نہ آیا اور کوئی دوا کارگر نہ ہوئی ۔۔۔۔آخر کار عبیدہ سید24 مئی 2025 کو خالق کے حضور چلی گئیں اور سب کو سوگوار کر گئیں حلقہ احباب میں یہ خبر گہرے رنج و غم سے سنی گئی۔۔۔۔
کل مورخہ 26مئی 2025 کو مشرقی لندن رامفورڈ کے ایک قبرسستان میں ان کی نماز جنازہ کے بعد ان کو سپرد خاک کر دیا گیا دوست احباب کے علاوہ ان کی دختران اور داماد ان کی تجہیز و تکفین میں پیش پیش رہے، دختران کا اس غم سے برا حال تھا ہر آنکھ اشک بار تھی
خواتین و مرد حضرات نے کافی تعداد میں شرکت کی نماز کی ادئیگی کے بعد مرحوم کو قبر نمبر
MB/11/4
میں جگہ دی گئی اور سپرد خاک کیا گیا۔۔۔۔ بعد ازیں مشرقی لندن کے ایک کمیونٹی سنڑ میں ان کے لئے فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیا جس میں خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔۔۔۔۔
عالمی اخبار کے مدیر اعلٰی صفدر ھمدانی کا ان سے باون برس کا تعلق تھا ، انہوں نے اور عالمی اخبار کےادارتی بورڈ نے عبیدہ سید کی بیٹیوں، دامادوں اور اہل خاندان سے دلی تعزیت کی اور مغفرت اور درجات کے بلندی کے لئے دعا کی ہے۔۔۔
سید اکمل حسین، لندن













May Almighty Allah keep her at high place in JANNAT. Ameen. Khalid Asghar