برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بورس جانسن کی حکومت کو گرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں اور پارلیمان کے اراکین کو ایک خط تحریر کیا ہے۔

کوربن نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ موجودہ حکومت کے پاس بریگزیٹ کے حوالے سے کوئی مینڈیٹ نہیں ہے لہذا وہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔ جیریمی کوربن نے اس خط میں مزید لکھا کہ اگر یہ تحریک کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں وہ عبوری حکومت کے سربراہ بن سکیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY