پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیا اور کمیونیکیشن ڈائیریکٹر عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تک چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کی میڈیا ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کو خود بھی بھارتی حکومت نے ویزہ نہیں دیا، اس میں نا پی سی بی کچھ کرسکتا تھا نہ ہی آئی سی سی کیونکہ یہ معاملہ مکمل طور پر بھارتی حکومت کے ہاتھ میں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں آئی سی سی کے ساتھ معاملہ اٹھائے گا۔

عالیہ رشید نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفی کیوں دیا؟ ورلڈکپ کےموقع پرکسی بورڈ کوشوق نہیں ہوتا کہ کسی تنازع میں پڑے، انضمام الحق کو فوری طورپر استعفی دینےکی ضرورت نہیں تھی،ان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY