غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 557 روز مکمل، 52 ہزار فلسطینی شہید

0
889

غزہ میں اسرائیلی بربریت کے 557 روز مکمل ہوگئے، صیہونی فورسز کے حملوں میں اب تک 52 ہزار  فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار 688 زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

خان یونس میں النصر ہسپتال کے قریب صحافیوں کے کیمپ پر بمباری میں 3 صحافی شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے، احمد منصور نامی صحافی جھلس کر شہید ہوا، دیر البلاح کی رہائشی عمارت پرصیہونی بمباری میں 9 فلسطینی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ سٹی میں اسرائیل نے بمباری کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، بیت الہیہ کی عمارت پر صیہونی فوج کی بمباری میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے، امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی سے فلسطینیوں کو غذائی قلت کا سامنا بھی ہے۔

اقوام متحدہ کا مزید کہنا ہے کہ 18 مارچ کے بعد سے جاری اسرائیلی بربریت میں 4لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY