اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدرماریہ اسپنوزاسے ملاقات کی ۔

ملیحہ لودھی نے ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال سے آگاہ کیا ۔

اس موقعع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائے۔

صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا نے کہا کہ جموں کشمیر میں صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جبری پابندیاں اور بندشیں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں، وادی میں معمولات زندگی رکے ہوئے ہیں، مواصلاتی رابطے، ٹی وی چینلز اور اخباروں کی اشاعت بدستور بند ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY