اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

1
955

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔۔خبردار کی خبر داریاں
ریڈیو پاکستان پشاور کے آواز خزانہ اور چاغی ماڈل کو تو دشمنوں نے آگ لگائی لیکن ریڈیو پاکستان کے آواز خزانہ کے ساتھ خود انتظامیہ بہیمانہ سلوک کر رہی ہے۔ سنٹرل پروڈکشن کی مشینری ، آرکائیوز ، اور قیمتی ، نایاب نادر میٹیریل کو صرف اسلیے اکھاڑ پھینکا جا رہا ہے تاکہ اس اہم شعبے کے دفاتر ،سٹوڈیوز اور قیمتی جدید ترین آلات سے مزین ورک سٹیشن کو دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

واضح رہے سنٹرل پروڈکشنز کبھی انتہائی خوبصورت ہوتا تھا۔ ماضی قریب تک اس میں اہم شخصیات تشریف لاتی رہی ہیں اور یہاں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کرتی رہی ہیں ۔

اس لائبریری میں پورے پاکستان کے علاؤہ دنیا بھر کے تاریخی لمحات ،نامور اور اہم شخصیات کے انٹرویوز، مختلف زبانوں میں پروگرام، موسیقی ڈراموں اور اہم شخصیات کی اہم اور قومی نوعیت کے مذاکرے اور تقاریرکے علاوہ ریڈیو لاہور سے 14اگست سن1947 کو مصطفیٰ علی ہمدانی کی آواز میں نویدِ صبحِ آزادی کی ریکاردنگ محفوظ ہیں ۔

ہٹلر، نیل آرمسٹرانگ، قائد اعظم ، لیاقت علی خاں سمیت،تمام صدور اور وزرائے اعظم کی ریکارڈنگز اور کئی دیگر حساس ریکارڈنگز کی وجہ سے اسے محفوظ ترین رکھا جاتا رہا ہے۔

یہاں دنیا بھر کے لیے پاکستان اور پاکستانیت کے حوالے سے مختلف پروگراموں کی ریکارڈنگز 116 ملکوں میں بھیجی جاتی تھیں۔ ادارے میں سنٹرل پروڈکشنز کی در بدری اور تباہی حالی پہ دل رو رہا ہے۔ کیونکہ ہر محبِ وطن پاکستانی باشندہ ریڈیو پاکستان سے عشق کرتا ہے۔

یہ ہے آج کے ریڈیو پاکستان کی قیمتی اور انمول مرکزی لائبریری کا حالِ بے پرساں جس کے درو دیوار آج اپنے شاندار ماضی پر نوحہ کناں

SHARE

1 COMMENT

  1. ریڈیو پاکستان میں اس بندر کو کھلی چھٹی ملی ہے جس کے ہاتھ میں اسرا ہے اللہ ہی خیر کرے۔

LEAVE A REPLY