ملک بھر میں آج 12بجے تمام ٹریفک روک دیا جائے گا

0
493

وزیر اعظم عمران خان کی کال پرآج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر میں آج 12سے ساڑھے12بجے تک تمام ٹریفک کو روک دیا جائے گا۔

عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے حکومتی سطح پر احتجاجی مظاہروں کاپلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

بحیثیت قوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج وزیراعظم سیکریٹریٹ کےسامنےاجتماع ہوگا جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔حکومت شاہراہِ دستور پر مرکزی اجتماع کرے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،  دن 12 بجے سے لے کر 12:30 تک باہر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بجھوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں‘۔

پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج جمعے کو دن بارہ سے ساڑھے بارہ تک باہر نکلے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو واضح پیغام جاناچاہیے کہ پوری پاکستانی قوم بھارت کے فسطائی جبر کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY