خدا ایسے کو اپنے ہاں سے خنجر نہیں دیتا۔جسٹن سنو

0
1731

خدا ایسے کو اپنے ہاں سے خنجر نہیں دیتا ، جو اپنے آپ کو یا دوسروں کو اس سے بچا نہ سکے ۔ ۔ ۔ وہ پہلے سنبھالنے کی صلاحیت دیکھتا ہے ، بعد میں خنجر دیتا ہے ۔ ۔ ۔
کوئی بچہ جتنا بھی باادب ، بااخلاق اور مہذب ہو جائے ، اور جتنی بھی اچھی چال سے چلنا دوڑنا سیکھ جائے ۔ ۔ ۔ اسے پھر بھی چھری چاقو نہیں دی جاتی ۔ ۔ ۔ مگر یہ کہ وہ اس چھری چاقو کی مکمل معرفت حاصل کر لے اور سنبھالنا سیکھ جائے ۔ ۔ ۔ تب اس کے استعمال کی اجازت ملتی ہے ۔ ۔ ۔ پھر چھری پڑی رہتی ہے اور وہ بوقتِ ضرورت ہی استعمال کیلئے اُٹھاتا ہے ۔ ۔ ۔ چونکہ معرفت میں وہ یہ جان چکا ہے کہ کب استعمال کرنا ہے ، کیسے استعمال کرنا ہے اور کب نہیں کرنا ہے ۔ ۔ ۔
جبکہ بچہ بلاضرورت فقط اپنے کھیل تماشے اور شغل میلے کیلئے ہی چاقو کا استعمال عمل میں لاتا ہے ۔ ۔ ۔ سو اسے مکمل محروم رکھا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ چاہے وہ جتنا بھی بااعتماد ہو ۔ ۔ ۔
جسٹن سنو

انتخاب،فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY