بھارتی صوبہ مہا راشٹر کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے جس میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا دھول نامی شہر میں واقع کیمیکل پلانٹ کے گیس سیکشن میں ہوا ہے۔
دھماکے اور آتش زدگی کے باعث 58 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حادثے کے فوری بعد متعدد پولیس ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کے حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔












