ترکی اور اسرائیل کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ 19 سال بعد اسرائیل کے صدر دورہ ترکی پر انقرہ پہنچ گئے۔
ترک دارالحکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے صدر نے انقرہ پہنچنے پر جدید ترکی کے بانی کمال اتا ترک کے مزار پر حاضری دی۔
بعدازاں ترک صدر اردوان نے صدارتی محل میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر اسرائیلی صدر کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔












