قومی دولت لوٹنے والوں کو جیلوں میں مراعات انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، وزیراعظم

0
556

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور وائٹ کالر جرائم میں ملوث بااثر افراد کو جیلوں میں مراعات اور غریب کے ساتھ امتیازی سلوک عدل وانصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

وزیراعظم عمران خان قانونی اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر قانون نے وائٹ کالر جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں میں مراعات دینے کی روش کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کوئی بھی معاشرہ عدل وانصاف کے بغیر نہیں چل سکتا۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیر بھی انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اب بھی خواتین کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY