یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش افسوسناک، حکومت اس پر توجہ دے: آصفہ بھٹو

0
667

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر توجہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بیروز گار کیا جارہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے لاکھوں افراد بیروزگار اور ان کے خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی ہے اور ہم حکومت سے اس پر جواب طلب کرتے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے، یہ انتہائی تشویشناک امر ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر توجہ دے، یہ لوگوں کے معاشی مستقل کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY