مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام اپنی موت آپ مررہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف سمیت تمام بے گناہ سیاسی رہنما رہا ہو جائیں گے۔
شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حافظ نعمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے والا احتساب اپنی موت آپ مرجائے گا۔
ودسری جانب مسلم لیگ کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے بھی حافظ نعمان کے گھر جاکر لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں رہائی پر مبارکباد دی۔
سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی رہا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے لاہور پارکنگ کمپنی اسکینڈل میں 28 نومبر 2018 کو نون لیگی رہنما حافظ نعمان کو گرفتار کیا تھا۔












